تازہ ترینعلاقائی

پشین:بلوچستان سے پولیو جیسی ناسور مرض کا مکمل خاتمہ کریں گے،عصمت اللہ

پشین(ملک سعد اللہ جان ترین)صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو جیسی ناسور مرض کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں معماران قوم کو پولیو وائرس کے شکار سے بچانے کیلئے عوام بالخصوص علماء کرام دس دسمبر کو شروع ہونیوالی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ضلع پشین میں پولیو کیس موجود نہیں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں عمر بھر کے معذوری سے بچائیں یہ بات انہوں نے پشین میں پولیو سے متعلق علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی حافظ عبدالوہاب سابق ناظم مولوی کمال الدین مولوی نعمان ڈاکٹر عبداللہ کاکڑ ڈاکٹر فہیم شاہ امان اللہ کاکڑ ڈاکٹر سمیع اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پولیو جیسی ناسور مرض کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے دس دسمبر کو شروع ہونیوالی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام صحافی سول سوسائٹی سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد مہم میں حصہ لیکر اپنے پھول جیسے بچوں کو اس ناسور مرض کے شکار ہونے سے بچائیے انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو مرض سے بچانے کیلئے مرد اور خواتین کو اکھٹا کام کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ پشین مذہبی اور قبائلی علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں آسانی سے منتقل ہوجاتا ہے اس خطرناک اور ناسور مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو رضاکارانہ بنیادوں پر ہمارا ساتھ دینا ہوگا محکمہ صحت عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے سیکرٹری صحت نے کہا کہ صوبہ بلوچستان بالخصوص پشتون علاقوں میں پیدا ہونیوالی پولیو کیسز کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے کیلئے محکمہ صحت انتظامی آفیسرآن ڈبلیو ایچ او علماء کرام ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے پچھلے سالوں کی بنسبت اس سال پولیو میں کئی گناہ بہتری آئی ہے اور پولیو کیسز بھی کم پیدا ہوئے ہیں جسکی مکمل تدارک کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  رمضان بازار کی وجہ سے بھائی پھیرو شہر میں بد ترین ٹریفک جام ۔ ایمبولینسیں اور 1122کی گاڑیاں بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker