تازہ ترینعلاقائی

پشین:پولیووائرس کامکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

پشین(ملک سعد اللہ جان ترین)چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ صوبہ بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے معماران قوم کو اس ناسور خطرناک مرض سے بچانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں پشین میں شروع ہونیوالی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام مہم میں حصہ لیں والدین اپنے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں پولیو مہم کے دوران رکاوٹیں ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا وہ پشین میں پولیو سے متعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ضلعی آفیسرآن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سیکرٹریز شیرخان بازئی محمود الحسن مندوخیل کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی ڈی آئی جی اشرف نور ڈی پی او ملک جاوید علی انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مظفر ذیشان لہڑی مقبول احمدڈی ایچ او شاہجہان پانیزئی عیسی روشان مولوی کمال الدین عبید اللہ عابد مولوی محمد نعمان حاجی عبدالغنی ملک سعداللہ ترین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیو مرض ایک ایسا ناسور ہے جو کم عمر بچوں کو تما م عمر کیلئے معذود بنادیتا ہے صوبائی حکومت پرامن پاکستان سے پولیو ناسور کا مکمل خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گی والدین اپنے بچوں پر ترس کھا کر انہیں پولیو کے قطرے پائیں تاکہ ان کے پھول جیسے بچے اس ناسور مرض کا شکار نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پولیو مرض کا خاتمہ جہاد ہے علماء کرام سول سوسائٹی میڈیا سمیت زندگی کے ہرافراد کو اس ناسور مرض کے خاتمے میں بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا ضلع پشین ایک پرامن علاقہ ہے جہاں کے لوگ باشعور ہے اور پولیو وائرس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے بچوں کو مختلف بیماریوں سے نجات دلادیتی ہے محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور انتظامیہ پولیو ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین کے پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور پولیو مہم کے دوران رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملادی جاسکیں

یہ بھی پڑھیں  پشین:سرانان لیویز کی کارروائی میں گاڑیوں سے پانچ من چرس برآمد، دوبھائی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker