تازہ ترینعلاقائی

پشین:سرانان لیویز کی کارروائی میں گاڑیوں سے پانچ من چرس برآمد، دوبھائی گرفتار

P-A-24-01-2013پشین(بیورو رپورٹ) پشین، سرانان لیویز کی کارروائی میں گاڑیوں سے پانچ من چرس برآمد، دو سگے بھائی گرفتارکرلئے گئے تفصیلات کے مطابق پشین کے قریب سرانان ایریاکے حدود میں متعلقہ لیویز کے رسالدار میجر نصیب اللہ کاکڑ نے دو گاڑیوں کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیوروں نے لیویز کو دیکھتے ہی گاڑیوں کی رفتار مزید تیز کردی لیویز نے مشکوک گاڑیوں کا پیچا کیا اور ایک مقام پرگاڑیوں کو قابو کیا اور گاڑی سے دوران تلاشی پانچ من اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے دو سگے بھائی موسیٰ جان اور عیسیٰ جان کو گرفتار کرلیا دو مسروقہ گاڑیاں ایک ٹوڈی نمبراے ایف ایم 902 جبکہ دوسری گاڑی کرونا نمبر 6618 بتائی گئی ہے اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر پشین یاسر بازئی نے کہ پرامن پشین کو منشیات جیسی ناسور سے بچاکر دم لیں گے علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور منشیات کی لعنت پر مکمل قابو پانے کیلئے پشین لیویز جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے سرانان لیویز نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے نئی نسل کو تباہ ہونے سے بچالیا مزکورہ لیویز کو اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اقبال ۔۔۔میرا۔ ۔ ۔ اقبالؒ اور اسلامیہ جمہوریہ پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker