تازہ ترینعلاقائی

پشین:ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اسلم شاکربلوچ کااچانک کیڈٹ کالج پشین کادورہ

P-B-31-01-2013پشین(بیورو رپورٹ) ا یڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اسلم شاکر بلوچ نے اچانک کیڈٹ کالج پشین کا دورہ کیا جہاں اساتذہ کی عدم موجودگی پرنسپل کا اسلام آباد سے کالج چلانے سمیت نوتعمیر شدہ بوائز ہاسٹل میں ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری کالجز شیر خان بازئی بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی معیار دن بہ دن خراب ہوتا جارہا ہے جسکی اولین وجہ اساتذہ کی غیر حاضری ہے ایک واضح مثال کیڈٹ کالج پشین کی ہے جہاں پرنسپل کا اسلام آباد سے کالج چلانے اور اساتذہ کی مسلسل غیر حاضریوں کیوجہ سے درس وتدریس کا نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے طلباء کتابیں ہاتھ میں لئے اساتذہ کے انتظار میں ہیں جو ایک شرمناک اور تعلیم دشمن فعل ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسلم شاکر بلوچ نے سیکرٹری کالجز کو کیڈٹ کالج کے پرنسپل کیخلاف فوری تحقیقات کا حکم دیدیا انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کے نو تعمیر شدہ بوائز ہاسٹل میں ناقص میٹریل کے استعال پرتعمیرکا کام روکا دیا گیا ملوث ٹھیکد ارکیخلاف بھی فوری کارروائی کا حکم کیونکہ ہماری نظر میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملک وقوم کے دشمن ہوتے ہیں جبکہ کیڈٹ کالج سے واپسی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اسلم شاکربلوچ نے پشین بائی پاس کا معائنہ کیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اسلم شاکر نے پشین میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں معماران قوم کو تعلیم کے زیور سے آراہستہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے طلباء وطالبات کو تعلیم کے زیور سے آراہستہ کرنے کیلئے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنادیا جائیگاسیکرٹری کالجز شیر خان بازئی نے کیڈٹ کالج کا معیار خراب کرنے پر ایکٹنگ وائس پرنسپل کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم جیسی مقدس پیشے کے ساتھ خیانت کرنے یعنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے چائیے جو بھی ہو انکے خلاف فوری کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص ضلع پشین کے کیڈٹ کالج میں درس وتدریس کا نظام بہتربناکر طلباء کا مستقبل داو پر لگانے سے بچانا ہی اولین ترجیح ہے

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:مختار کار سنجھورو کی من مانیاں، کاشتکاروں کا سخت احتجاج کا علان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker