تازہ ترینعلاقائی

پشین:ملک میں لاقانونیت اورقتل وغارتگری کاذمہ دارامریکہ پے، مولوی عصمت اللہ

پشین﴿بیورو رپورٹ﴾ایم این اے مولوی عصمت اللہ نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی لاقانونیت اور قتل و غارتگری کے واقعات میں اضافے کے ذمہ دار امریکہ اور انکے ایجنٹس ہیں قیام امن کی مخدوش صورتحال نے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے کفری قوتیں مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں جنھیں نظریاتی کارکنان کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اسلامی نظام کی سربلندی اولین ذمہ داری ہے جمعیت علمائ اسلام نظریاتی اسلامی نظام کی نفاذ اور مسلمانوں کی بقائ و سالمیت کی جنگ مرتے دم تک لڑتی رہیگی مدارس اور مساجد کیساتھ ساتھ مجاہدین اسلام کی بھی ہر فورم پر دفاع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں جمعیت طلبائ اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام صدائ مجاہد کانفرنس اور سابق سیکرٹری افغان قونصلیٹ انجنئیرمحمد یوسف خان کی ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر خطاب کے دوران کہی اس موقع پر جمعیت علمائ اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی حبیب اللہ مولوی حقداد سیف الدین سیفی مولوی موسیٰ گل قاری اختر محمد اور محمد شریف نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حیلے بہانوں سے کام نہیں چلے گا جھوٹے وعدوں کا دور گزر گیا اب لوگ باشعور ہوچکے ہیں لوگوں کو کام چائیے مجاہدین اسلام کی مخالفت کرنیوالے ہم میں سے نہیں ہیں شخصیت پرستی اور مفادات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عملی جدوجہد سے عوام کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائیگا عوام کے نام پر لوٹمار اور کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ 64سال گزرجانے کے باوجود پاکستان اسلام کا قلعہ نہ بن سکا بلکہ اس وقت پاکستان اسلام کی قبر بن چکا ہے ملک میں آباد تمام مسلمان دور جدید میں بھی کئی مسائل سے گزرتے ہوئے عدم تحفظ کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بے بس اور باغی کہنے والے جمعیت علمائ اسلام نظریاتی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہیں قوم پرستوں نے عوام کو ہمیشہ اندھیرے میں رکھا ہے ہمیں نہ للکارہ جائے تو بہتر ہوگا ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مسلم دشمن قوتوں کیخلاف جہاد جاری ہے پاکستان میں ہماری جنگ سیکولر جماعتوں کیساتھ ہے اسلام کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بے گناہ مسلمانوں کو مختلف ناموں پر موت کے منہ میں دھکیلنا اغیار قوتوں کی ایک سازش ہے جو مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھ رہی ہے اسلام کی نفاذ کی خاطر ہمارے اکابرین نے بے پناہ قربانیاں دے رکھی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قتل و غارتگری کے واقعات اور علمائ کرام کی ٹارگٹ کلنگ سمجھ سے بالاتر ہے طاغوتی قوتوں نے بدامنی پیدا کرکے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے موجودہ حکومت عوام کے کسی درد کا کوئی دوا نہیں۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:دوکزنوں کا پنجم کی کلاس میں 422+422 نمبر حاصل کرکے علاقہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker