تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ:صحافیوں کے قتل عام کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

پشین ﴿بیورو رپورٹ﴾بلوچستان میں قتل کئے جانے والے صحافیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور صحافیوں کے ورثائ کو معاوضہ فراہم نہ ملنے کیخلاف کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ بلوچستان میں میڈیا سے وابستہ کارکنان کو تحفظ فراہم کا مطالبہ کیا گیا کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین ،اکرم بنگلزئی،عبدالخالق بنگلزئی،لعل محمد شاہین،جلیل ریکی،عبدالستار ترین،عبدالفتاح بنگلزئی قدیر بلوچ،عبدالرحمن ضیائ الحق اور دیگر نے حکومت کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت بلوچستا ن میں ایک درجن سے زائد صحافی لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن آج تک کسی صحافی کے قاتل گرفتار ہوئے ہیں نہ ہی کوئی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے بلوچستان کے اضلاع میں فرائض انجام دینے والے صحافی انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں جتنے صحافی جاں بحق ہوئے ہیں حکومتی سطح پر تو انکے لواحقین کو کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جن اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمارے ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ان اداروں نے بھی انہیں نظر انداز کردیا اور کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے اگر اداروں کا رویہ یہی رہا تو ہم انتہائی سخت فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے جو کہ اندرون بلوچستان پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے والے صحافی بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے ہیں اگر انہیں معاوضہ نہیں دیا جاتا کم از کم مرنے کے بعد انکے لواحقین کی مالی امداد کی جائے تاکہ وہ فاقہ کشی سے بچ سکیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اداروں کی جانب سے طرز فکر میں تبدیکی نہ لائی گئی اور اگر صحافیوں کی کفالت نہ کی گئی تو بلوچستان بھر میں بائیکاٹ کیا جائے گا اور اخبارات کی ترسیل بند کر دی جائے گی اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ قتل ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم :واپڈا ٹیم نےایک سال میں پونے تین کروڑ جرمانے وصول کیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker