تازہ ترینعلاقائی

پشین:صوبائی وزیر پی ایچ ای کی کرپشن کیخلاف پشین میں آل پارٹیزکامشترکہ لانگ مارچ

پشین(ملک سعد اللہ جان ترین)صوبائی وزیر پی ایچ ای کی کرپشن کیخلاف پشین میں آل پارٹیز کا مشترکہ لانگ مارچ کلی حرمزئی سے کوئٹہ پہنچ گیا آل پارٹیز کاایک احتجاجی جلسہ ہوا جسکی صدارت حرمزئی ایکشن کمیٹی کے عبدالولی آغا منعقد ہوا جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی اصغر علی ترین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما عیسیٰ روشان جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)کے ضلعی امیر مولوی حبیب اللہ آغا تحریک انصاف کے ابراہیم خان حرمزئی ایکشن کمیٹی کے رہنما عبدالولی آغا ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین میں صوبائی وزیر پی ایچ ای عبدالباری آغا نے کرپشن کی انتہاء کردی ہے موصوف نے لوٹمار کا بازار گرم کررکھا ہے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے ذمہ دار مزکورہ صوبائی وزیر ہے انہوں نے کہا کہ حرمزئی و ہیکلزئی میں ڈاکڑ فہیم شاہ سمیت کوئی بھی ڈاکٹرہسپتالوں میں ڈیوٹی نہیں دیتے ڈاکٹروں کیساتھ عوام دشمن پالیسیوں میں صوبائی وزیر پی ایچ ای انکے ساتھ برابر کے شریک ہے حرمزئی میں بجلی کی عدم فراہمی کے ذمہ دار بھی یہی وزیر ہے انہوں نے کہا کہ پشین میں بدامنی انتہاء کو چو گئی ہے صوبائی وزیر نے عوامی مسائل کا خاتمہ کی بجائے مسائل میں بھی کئی گناہ اضافہ کردیا ہے صوبائی وزیر اور انکے بھائیوں نے سرکاری محکموں میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے چپڑاسی سے آفیسر تک تبادلے کرتے ہیں جو عوام کیساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں اسلام کے نام پر مزکورہ وزیر نے سرکاری ملازمین کو بلاوجہ تنگ کرنیکا سلسلہ اپنایا ہے جس سے عوام کا ان پر اعتماد اٹھ چکا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی وزیر اور انکے ساتھیوں نے کچھ پیسوں کے عیوض سرکاری محکموں میں زاتی شنات بناکر عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ موصوف کیخلاف فوری کارروائی و تحقیقات کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی کیبل نیٹ ورک نے پیمرا کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker