علاقائی

پشین: نان ٹیکنیکل افراد کی موجودگی میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائینگے

پشین﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾ نان ٹیکنیکل افراد کی موجودگی میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائینگے۔26مارچ سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کا ترین قومی موؤمنٹ نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔صوبائی صدر حیات اللہ ترین نے کہا کہ ضلع پشین میں کافی عرصے سے پولیو مہم شروع ہے جسکی تقریباً 140راؤنڈ مکمل ہوچکے ہیں مگر آج بھی ضلع پشین میں پولیو کے بہت کیسیز سامنے آئے ہیںجس کی وجہ سے محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او کی غلط پالیسی اور رپورٹنگ ہے ضلع پشین میں 93% ویکسین غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہیں جبکہ اصل میں 53%بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نان ٹیکنکل اسٹاف سیاسی پارٹیوں اور بااثر اشخاص کے کہنے پر بھرتی کئے گئے ہیں اور سی ٹی سی نے ایسے لوگوں کو بھرتی کیا ہے جنہیں علاقے کے عوام رد کرچکے ہیں ہماری بار بار نشاندہی اور مذاکرات کے باوجود اس موزی مرض کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ 26مارچ کو شروع ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی غلط طریقہ کار درست کروانے کیلئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button