علاقائی

پشین:پہیہ جام ہڑتال‘مسافروںکو مشکلات کا سامنا

پشین ﴿بیوروچیف﴾ پشین میں پہیہ جام ہڑتال‘مسافروںکو مشکلات کا سامنا۔انتظامیہ نے ناخوشگوار واقع نمٹنے کیلئے لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین سے اغوائ ہونیوالے تین مغویوں ثنائ اللہ نائب خان اور بہادر خان کی عدم بازیابی کے سلسلے میں ترین قومی موؤمنٹ کی کال پر کوئٹہ چمن شاہراہ ،ڈب کراس ،ہیکل زئی کراس اور یارو پر پہیہ جام ہڑتال رہی ۔دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات کررکھی تھی۔حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران قائم مقام ڈپٹی کمشنر داؤد خلجی اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ خان موسیٰ خیل رسالدار میجر علی محمد خان ترین قومی موؤمنٹ کے صوبائی صدر حیات اللہ خان ترین اور بہاؤالدین ملکیار کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوا جس کے بعدضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو مسافروں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:عوام قومی تاریخ کی سب سے زیادہ بدعنوان اورناکام حکومت کے جنازے کوکندھادینے کیلئے بیقرارہیں۔ایم اے تبسم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker