علاقائی

پشین:ڈسٹرکٹ کچہری میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب

پشین﴿ملک سعد اللہ جان ترین﴾ ڈسٹرکٹ کچہری میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے ڈپٹی کمشنر پشین عبدالمنصور خان کاکڑ نے کہا کہ شجر کاری مہم میں عوام بھر پور حصہ لیں درخت اور جنگلات زمین کا زیور فطری حسن ہیں۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر شیر جان بازئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال محکمہ جنگلات ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر وغیرہ میں 15000درخت لگانے کا ہدف ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داود خان خلجی اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی سعید خان اسسٹنٹ کمشنر برشوراظہر شہزاد اور دیگر نے بھی پودے لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:سانحہ پشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اورشمعیں روشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker