علاقائی

پشین:عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام فخرافغان باچا خان کی24ویں،رہبرتحریک عبدالولی خان کی چھٹی مشترکہ برسی کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پشین﴿بیوروچیف﴾ عوامی نیشنل پارٹی پشین کے زیر اہتمام فخر افغان باچا خان کی 24ویں اور رہبر تحریک عبدالولی خان کی چھٹی مشترکہ برسی کے مناسبت سے ضلعی اسمبلی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ضلعی صدر ہدایت اللہ خان کاکڑ نے کی تقریب کے مہمان خاص قائم مقام صوبائی صدر عبیداللہ عابدعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فخر افغان باچا خان اور ولی خان نے پشتون خطے میں قیام امن کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہے انگریز دور حکومت میں بھی باچا خان بابا نے عوام دشمن قوتوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے باچا خان اور ولی خان نے کئی سال جیل میں گزار کر یہ ثابت کردیا کہ وہ پشتونوں کو اپنا پہچان دیکر انہیں درپیش مشکلات و دلدل سے نکال دینا چاہتے تھے جسکا خواب پورا ہوچکا ہے خیبر پختونخواہ کے نام سے صوبہ تشکیل دینے پر اے این پی داد کے مستحق ہے باچا خان اور ولی خان بابا کی مخلصانہ عوام دوست کارکردگی ہمیں فخر ہے ملک بھر میں کوئی ایک پشتون بھی محفوظ نہیں پشتونوں کو مختلف ناموں پر موت کے گھاٹ اتار دئیے جاتے ہیں ملکی میڈیا ایم کیو ایم اور دیگر نام نہاد پارٹی کے ہاتھوں یرغمال ہے اے این پی کے بڑے بڑے جلسوں کو کوریج نہیں دی جاتی جسکی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں صوبہ بھر میں کالی شیشوں والی گاڑیاں عام ہوچکی ہے پشین میں باچا خان مرکز کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا کسی دہشتگرد اور تخریب کار کا ساتھ نہیں دینگے اے این پی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے کسی کے سامنے نہیں جھوکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی رہنما رشید ناصر صوبائی رہنماوں حاجی نظام الدین کاکڑ اصغر علی ترین حاجی عبدالستار عبداللہ خان ترین جمیل گلستان منیر پانیزئی پی ایس ایف کے صوبائی صدر زبیر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف ناموں پر پشتونوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا جاتا ہے آئے روز بے گناہ پشتونوں کی جنازیں ہمیں بھجوائی جارہی ہیں جو قابل شرم عمل ہے ہمیں باغی اور بے بس کہنے والے اپنے گریبانوں میں جانکھ کر دیکھے انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام سے ووٹ لیتے ہوئے جو وعدے کئے تھے انہیں حقیقی معنوں میں عملی جامعہ پہنایا جاچکا ہے ایم کیو ایم اور دیگر پارٹیوں نے جذباتی نعروں سے عوام کو دھوکے میں رکھ کر لوٹ لیا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی میڈیا عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں ہمارے بڑے بڑے جلسوں کو کوریج نہیں دی جاتی جبکہ اسٹیبلشمنٹ کیلئے کام کرنے والی ایم کیو ایم اور دیگر منظور نظر پارٹیوں کو کوریج دی جاتی ہے جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ پشتونوں کے قتل عام کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا آخر میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام کارکنوں میں لنگر تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker