پاکستانتازہ ترین

جعلی پاسپورٹ اسکینڈل: جی ایم نادرا سمیت 12 ملازمین معطل

لاہور(مانیٹرنگ سیل) جعلی پاسپورٹ اسکینڈل کے انکشاف پر جی ایم نادرا لاہور سمیت 12 نادرا ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ معطل ہونے والے تمام ملازمین کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق معطل کئے جانے والے اہلکاروں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز، فوٹو گرافرز اور دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے اسیکنڈل میں ملوث نادرا اور پاسپورٹ عملے کی گرفتاری کی بھی ہدایت کی ہے۔سینئر مشیر داخلہ نے اسیکنڈل میں ملوث ٹریولنگ ایجنسی کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ عابد چوہدری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سینئر مشیرداخلہ نے اسیکنڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسیکنڈل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسیکنڈل میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button