تازہ ترینعلاقائی

پسرور:قیمتوں سےزائد موصول کرنے پربڈیانہ ،کنگرہ میں مختلف دوکانداروں کوجرمانے

pasroorپسرور(نامہ نگار)مقرر شدہ قیمتوں سے زائد موصول کرنے پربڈیانہ ،کنگرہ میں مختلف دوکانداروں کو جرمانے ۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے پسرور میاں رفیق احسن کی ہدایت پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار پسرور خواجہ ندیم نے بڈیانہ اور کنگرہ میں مختلف دس دوکانداروں کو 30500روپے جرمانہ کر دیا۔یہ دوکان دار اشیاء طے شدہ ریٹ سے زائدقیمت پر بیچ رہے تھے۔خواجہ ندیم نے اس موقع پر ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔رمضان کریم کے مقدس مہینہ میں گراں فروشی اور خو د ساختہ مہنگائی کرنے والے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے پسرور میاں رفیق احسن کے حکم پر انتظامیہ مکمل حرکت میں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں جو خود ساختہ مہنگائی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رضا باقر کی گورنر سٹیٹ بینک تقرری: قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker