تازہ ترینعلاقائی

پسرورتحصیلدارنے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑدئیے

پسرور(نامہ نگار) پسرورتحصیلدارنے کرپشن کے تمام ریکارڈتوڑدئیے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں سیاسی قبضہ گروپ اور بااثرافراد کی سفارش سے تعینات ہونیوالے منشاء چیمہ نامی تحصیل دار نے پسرور کی تاریخ میں ہونے تمام کرپشن کے ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔ تحصیل پسرور میں 51 یونین کونسلیں ہیں۔اس کی سرحدمقبوضہ کشمیر سے بھی ملتی ہے جہاں آج کل جنگی حالات ہیں۔جس کا فائداٹھتے ہوئے 3ہزارسے زائد ایکڑاراضی کاریکارڈ سیاسی قبضہ گروپ اور بااثرافرادسے مل کر غائب کردیاہے۔خدشہ ہے کہ اس ریکارڈ کو غائب کرنے کیلئے کوئی نیا طریقہ استعمال کیا جائے۔کیونکہ پہلے بھی کئی بار پہلے اس تحصیل کا ریکارڈ جل چکاہے ۔جس میں مختلف محکماجات کی فائلیں شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں  31 مئی کو ناصر باغ لاہور میں ضلع قصور سے ہزاروں افراد کسان ریلی میں شریک ہونگےْ ،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker