Uncategorized

پسرور:پراپرٹی ڈیلر نے محنت کش کی جائیداد ہتھیا لی

pasrurپسرور(نامہ نگار )مقدمہ میں راہنمائی کا لالچ دے کرپراپرٹی ڈیلر نے محنت کش کی جائیداد ہتھیا لی۔پسرور شہر کے محلہ صادق آباد کے عرفان علی ولد مراد علی کا جائیداد کے سلسلہ میں اپنے والد مراد علی ولد برکت علی سے تنازعہ ہو گیا۔اس دوران چونڈہ پھاٹک پر پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے شہزاد انور نے مراد علی کو سبز باغ دکھایا کہ وہ اس کی بیٹے کے خلاف مقدمہ میں راہنمائی کرتا ہے ،سادہ لوح مراد اس کی باتوں میں آ گیا۔انور نے مراد سے کہا جب تم سے کوئی پوچھے کہ تم نے پیسے لے لئے ہیں تو تم کہنا ہاں۔اور پھر انور نے کمال ہو شیاری سے وہی جگہ اپنے نام لکھوا لی جسکا تنازعہ باپ بیٹے کر درمیان چل رہا تھا۔عرفان علی ولد مراد علی اور مراد علی ولد برکت علی نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا اس نوسر باز کے خلاف سخت ایکشن لے کر ہماری داد رسی کی جائے۔انور علی کہتا ہے کہ تم نے جو کرنا ہے کر لو میرے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔یاد رہے انور محکمہ ریلوے کا ملازم بھی ہے۔ اس سلسلہ میں جب ہمارے نمائندہ نے انور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ٹاؤن کمیٹی ٹی ایم ائے لمبی تان کر سو گئی شہریوں کو گندگی بدبو تعفن کے سپرد کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker