تازہ ترینعلاقائی

پسرور:کنویں میں گیس بھرنے سے باپ دو بیٹے اور ایک مستری سمیت چار افراد جان بحق

pasrurپسرور( نامہ نگار)کنویں میں گیس بھرنے سے باپ دو بیٹے اور ایک مستری سمیت چار افراد جان بحق۔پسرور کے نواحی گاؤں ٹھٹھی باجوہ میں مستری اشرف ولد اللہ دتہ ،مختار اور اس کے دو بیٹوں مظہر اور گلو کے ہمراہ پرانے کنویں میں صفائی کر کے ٹیوب ویل لگانے کے لئے گزشتہ صبح ٹھٹھی مردانہ پہنچے۔جہاں سب سے پہلے مستری ارشد اور مختار کنویں میں اترے۔اترتے ہی ان کا گیس کی وجہ سے دم گھٹنے لگاجس پر انہوں نے کنویں کے منڈھیر پر موجود مظہر اور گلو کو پانی کے لئے پکارا ۔ان کی آواز سن کر مظہر اور گلو بھی کنویں میں اتر گئے۔کنویں میں گیس کی وجہ سے چاروں دم گھٹنے سے فوری طور پر جان بحق ہو گئے۔اہلیان گاؤں نے خبر ہونے پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر ریسکیو1122کی ٹیم ،ڈی پی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو،ڈی پی او سیالکوٹ نفیس گوہراسٹنٹ کمشنر پسرور میاں رفیق احسن موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو آپریشن کے ذریعے چاروں کی نعشوں کو کنویں سے نکالا گیا۔مستری اشرف کو بعد از نماز ظہر ٹھٹھی مردانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا جب کہ باقی باپ اور دو بیٹوں کی نعشوں کو ان کے آبائی علاقہ حافظ آباد بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور: اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker