تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: میاں نوازشریف اُمید کی آخری کرن ہیں۔ رانا حیات خان

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ملک بحران کا شکار ہے اور موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف اُمید کی آخری کرن ہیں ۔ قوم مسلم لیگ ن کا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع قصور کے صدر اور سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خان میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، ضلع قصور کے سینئر نائب صد ر حاجی محمد اسلم ، مسلم لیگی رہنماء سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید، سابق ناظم سٹی عمران شاہد بٹ، اور مسلم لیگ ن پنجاب کی صوبائی کونسل کے رکن رانا ممتاز علی خاں بھی موجود تھے۔ رانا محمد حیات خاں نے کہا کہ صدر زرداری اور ان کے حواریوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اگر اب بھی پیپلز پارٹی کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک کی بدقسمتی ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت تشکیل دے کر عوام کی خدمت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور اسکی خبریں عوام میں موجود ہیں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو شکست دے کر ملکی سیاست کا نقشہ بدل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  خانیوال:خاتون سنگسار،ملزمان پیش کریں ورنہ آئی جی معطل کریں گے، سپریم کورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker