تازہ ترینکھیل

پنجاب نیشنل ا سپورٹس فیسٹیول گولا تھرو کا ٹائٹل پتوکی کے محمد مشتاق نے جیت لیا

پتوکی (شہزاد رحمت سے)ضلع قصور پتوکی کے نواحی گاؤں حُسین خانوالا چک نمبر8 کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد مشتاق عُرف طیبہ ہوٹل والا نے پنجاب ا سپورٹس فیسٹیول میں کامیابی کے بعد پاکستان بھر میں بھی اپنا لوہا منوا لیااور پہلی پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق محمد مشتاق نے پنجاب نیشنل ا سپورٹس فیسٹیول میں 13 میٹر گولا تھرو کرکے پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے خوشی سے آتش بازی کا مظاہرہ کیاگولا تھرو (شاٹ پٹ) جیتنے والے محمد مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ سب میری سخت محنت اور سب دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ پاک نے مجھے کامیابی سے نوازہ اس کا کہنا تھا کہ اگر حکومت میرے ساتھ تعاون کر ے تو میں دُنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہومحمد مشتاق کی اس کامیابی پر حسین خانوالا کی فلاحی تنظیم لبیک ویلفیئر فاؤنڈیشن نے خصوصی ایوارڈ دینے کا اعلان کیااس کے علاوہ عامر بوبی ،سیٹھ محمد فاروق،ہارون الرشید،مہرمحمدیٰسین،اشرف درزی، صدیق دوکاندار،اورپریس کلب حسین خانوالا کے عہدیدران شہزادرحمت، حکیم محمد یٰسین،محمد اقبال،آصف غفور،زاہد یحیٰی اور دیگر معزز شخصیات نے محمد مشتاق کو اس کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ٹی ایم اے ٹیکسلا کی حدود میں قائم ٹیکسلا گارڈنز ہاوسنگ سکیم کا سائٹ آفس سیل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker