تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نوجوان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،رانا ممتاز

rana mumtazپتوکی(ندیم رضا خاں سے) قائداعظم کا 136واں یوم پیدائش منانے کا بنیادی مقصد موجودہ حکمرانوں کے اندر جناح کے افکار کو اجاگر کرنا ہے۔ جذبہ کے زیر اہتمام ایک فلاحی ہسپتال و دو ایمبولینس مہیا کی جائیں گی جن کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور دکھ سکھ میں شامل ہونا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے پتوکی ریلوے اسٹیشن چو ک میں قائد اعظم ڈے کے موقع پر کیک کاٹنے اورمقامی گرجا گھر میں کرسمس کی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ قائداعظم کا 136واں یوم پیدائش منانے کا بنیادی مقصد موجودہ حکمرانوں کے اندر جناح کے افکار کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح ملک و قوم کے ایک عظیم رہنماء تھے اور پوری پاکستانی قوم اپنے لیڈر کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی رانا ممتاز علی خاں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت و کاروبارٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں قائدا عظم محمد علی جناح نے ہمیشہ تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی کا درس دیا ۔قیام پاکستان میں جہاں مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دیں وہاں مسیحی برادری نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا آج کے گلوبل دور میں اکثریت اور اقلیت کا تصور ختم ہوچکا ہے اور تمام مذاہب اور تمام فرقوں کے افراد کو مل جل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، حاجی عباس علی،شیخ محمد نعیم ، حاجی محمد اسلم، چاچا محمد صدیق، عبدالغفور بھٹی، شیخ جاوید اقبال، چوہد ری سبحان خان میوء ، حاجی محمد آصف سعید ، محمد افضل ، باؤ شیخ محمد اسحاق ، ندیم بابر، حاجی محمد یونس ، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرلسٹ ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، چوہدری خورشید عالم، رانا محدم الیاس ، شیخ ندیم اصغراور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران پتوکی نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے جذبہ کے نام سے تنظیم کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ جذبہ کے زیر اہتمام ایک فلاحی ہسپتال اور دو ایمبولینس، ای سی جی اور الٹراساؤنڈ مشین مہیا کی جائیں گی تقریب کے آخر پر مرکزی انجمن تاجران پتوکی کی طرف سے پاکستان کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker