پاکستانتازہ ترین

پتوکی: ون پاؤنڈ فش،گلوکارشاہد نذیرکااپنے آبائی گھر پتوکی پہنچنےپر شاندار استقبال

imagesپتوکی(ندیم رضا خاں سے) ون پاؤنڈ فش گانا گا کر عالمی شہرت حاصل کرنے والے پتوکی کے نوجوان شاہد نذیر لند ن سے پتوکی پہنچ گئے ۔ پتوکی پہنچنے پر مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے عہدیداران، شہریوں ، تاجروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔مرکزی انجمن تاجران پتوکی کی طرف سے پورے شہر میں شاہد نذیر کے گھر پتوکی آمد کے موقع پر خیر مقدم پر بینرز آویزاں کئے گئے تھے ۔ شاہد نذیر کو جلو س کی شکل میں انکی رہائش گاہ لایا گیا ان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگ جگہ جگہ ان پر گل پاش کرتے رہے اور انکے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ شاہد نذیر لاہور سے جلوس کی شکل میں پتوکی لایا گیا ۔ ان کے بھائی سیٹھ حامد نذیر ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں، پتوکی صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عباس علی، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں شہریوں نے انکا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دارالحدیث جامعہ کمالیہ راجووال کے طالب علم حافظ عبداللہ سلیم نے میڑک میں ساہیوال بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker