پاکستانتازہ ترین

حکومت فوری طور پر بلدیاتی الیکشن منعقد کروائے‘ خواتین کنسرنز نیٹ ورک

لاہور ﴿ پریس ریلیز﴾ حکومت فوری طور پر بلدیاتی الیکشن منعقد کروائے‘ پتن ترقیاتی تنظیم اور خواتین کنسرنز نیٹ ورک کا مطالبہ‘ تفصیل کے مطابق ملک کی معروف سماجی تنظیم پتن اور خواتین کنسرنز نیٹ ورک نے حکوت اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بلدیاتی الیکشن منعقد کروائیں‘ پتن ترقیاتی تنظیم کے رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام ملکی ترقی کی ضمانت ہے اور اس سلسلے میں فوری طور پر مقامی سطح پر بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ 1973 ئ کے آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروانا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر چیف جسٹس آف پاکستان اور آئین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کی گرفتاری کی اطلاع،کراچی بند،ہر طرف افرادتفری کا عالم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker