تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:محکمہ سوئی گیس میں ملازمت کا جھانسہ دیکر جعلساز نے ٹیلر ماسٹر سے 5لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) محکمہ سوئی گیس میں ملازمت کا جھانسہ دیکر جعلساز نے ٹیلر ماسٹر سے 5لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محمد طفیل نامی جعلساز گولڈن سٹریٹ پتوکی میں ٹیلر ماسٹر رانا محمد نذیر کے پاس آیا اور کہا کہ وہ چیف سیکورٹی آفیسر نادرن سوئی گیس کا ذاتی ملازم ہے اور آپ کے بیٹے کو سوئی گیس میں ملازمت دلواوں گا جعلساز نے سبز باغ دکھا کر 5لاکھ روپے کی رقم وصول کر لی ۔اور بعدا زاں غائب ہوگیا مدعی رانا محمد نذیر نے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری طورپر تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔پولیس نے ٹیلر ماسٹر کی درخواست پر ملزم محمد طفیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button