علاقائی

پتوکی: صحافی ڈاکٹر طارق شہزاد پر ناجائزمقدمے کے خلاف بھرپور احتجاج

پتوکی: سنئیر صحافی ڈاکٹر طارق شہزاد پر جھوٹے مقدمے کے خلاف پتوکی میں بھر پورا حتجاج کیا گیا۔ صحافیوں نے ڈی آئی جی رینج ذوالفقار علی چیمہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر طارق شہزاد کے خلاف مقدمے کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ احتجاج میں طلبہ تنظیموں، سیاسی و سماجی راہنماوؤں، انجمن تاجران پتوکی کے صدر شیخ سعید احمد، ڈاکٹر عرفان برلاس، میڈیا کونسل آف پاکستان کے صدر وسیم نذر ، پاک نیوز لائیو کے سب ایڈیٹر نوید بھٹی۔ جیو نیوز  کے رپورٹرعمران اور پتوکی پریس کلب کے تمام ممبران نے بھر پورشرکت کی۔احتجاج کے کچہری چوک میں دھرنا  بھی دیا گیا۔آخر میں جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر حافظ نذیر احمد نے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button