تازہ ترینعلاقائی

سہارنکے:تین کاشتکاروں کے ٹیوب ویلوں کے انجن چوری

پتو کی﴿تحصیل رپورٹر﴾سابق ممبر ضلع کونسل سمیت تین کاشتکاروں کے ٹیوب ویلوں کے انجن چور لے گئے۔سینکڑوں ایکڑ گندم اور دیگر فصلیں پانی نہ ملنے سے تباہ ہونے کا خدشہ۔پولیس نامزد ملزمان سے فوری طور پر انجن برآمد کرائے۔کاشتکاروں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گا ؤں سہارنکے میں سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد سلیمان گوجر،محمد اسلم،اور محمد مشتاق کے ٹیوب ویلوں کے ہزاروں روپے کے تین پیٹر انجن ملزمان اللہ دتہ،خالد،احمدچوری کر کے لے گئے۔جس وجہ سے ہزاروں ایکڑ گندم اور دیگر فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔کاشتکاروں نے تھانہ صدر بھائی پھیروسے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر انجن برآمد کر کے انکی فصلوں کو تباہ ہونے سے بچائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button