تازہ ترینعلاقائی

پتوکی کے سامنے نامعلوم شخص کی نعش کئی گھنٹے تک بے یار ومدد گار پڑی رہی

پتوکی(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل پتوکی کے سامنے نامعلوم شخص کی نعش کئی گھنٹے تک بے یار ومدد گار پڑی رہی ۔مرنے والا کون تھا کوئی سراغ نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم شخص کی نعش کئی گھنٹے تک پڑی رہی ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ لی جب کہ پولیس لاعلمی کا اظہار کرتی رہی اطلاع کے باوجود پولیس کئی گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل پتوکی پہنچایا مرنے والا کون تھا اور اس کا کیا نام تھا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔جب کہ دوسری طرف سرائے مغل پولیس کو بھی 35سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button