تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:گلشن سبحان پتوکی میں مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کیلئے جانے والا چودہ سالہ نوجوان اغواء

پتوکی (نامہ نگار) گلشن سبحان پتوکی میں مسجد میں قرآن پاک پڑھنے کیلئے جانے والا چودہ سالہ نوجوان عبداللہ اغواء سٹی پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق رسول پور چک 5کے رہائشی ممتاز احمد کا چودہ سالہ بیٹا عبداللہ جامع مسجد گلشن سبحان میں صبح چھ بجے قرآن پاک پڑھنے کیلئے گیا تاہم جب گھر واپس نہ آیا تو اہل خانہ اس کا پتہ کرنے کیلئے مسجد گئے تو وہ نہ ملا۔اور نہ ہی گھر واپس آیاجس پر عبداللہ کے والد ممتاز احمد نے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تمام صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کیا پولیس نے لڑکے کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker