تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: تھانہ سٹی پولیس کا بازار حسن پتوکی میں سرچ آپریشن متعدد افراد گرفتار

پتوکی (نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس کا بازار حسن پتوکی میں سرچ آپریشن متعدد افراد گرفتار ۔حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا گیا تفصیلا تکے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او حاجی محمد حسین ڈوگر اور پولیس چوکی پتوکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد امین نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بازار حسن پتوکی میں سرچ آپریشن کیا اور پورے علاقے کی تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نے حراست میں لئے گئے تمام افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس چوکی پتوکی کے انچارج محمد امین نے میڈیا کو بتایا کہ جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اس سلسلہ میں یہ کاروائی کی گئی ہے ۔شہریوں اور تاجروں کا فرض ہے کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button