تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف ہلہ میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی

پتوکی (نامہ نگار) برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور قتل عا م کے خلاف ہلہ میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی اقوام متحدہ نوٹس لے مظاہرین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہلہ میں یونین کونسل ہلہ کے چیرمین شہادت علی بھٹی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے زبردستی احتجاجی مظاہرہ کیا دھرنا دیا اور نعرے بازی کی مشتعل مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ برما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button