شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اسسٹنٹ کمشنر پتو کی نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد کروانے کی بجا ئے چپ سا دھ لی

اسسٹنٹ کمشنر پتو کی نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد کروانے کی بجا ئے چپ سا دھ لی

پتوکی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پتو کی نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر عملدرآمد کروانے کی بجا ئے چپ سا دھ لی ۔بھونیکی اوتاڑ میں مقبوضہ رقبہ پر 17کنال چھپڑ کوقبضہ گروپوں سے واہ گزارکرانے سے صاف انکار۔اہلیان دیہہ کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق بھونیکے اوتاڑ کے ارشد علی ڈوگر نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو ایک تحریری درخواست دی کہ ہمارے گاؤں میں قائم ایک چھپڑ جس کا رقبہ سترہ کنال اٹھارہ مرلے ہے اور یہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے پورے گاؤں کا پانی نکاس ہوکر یہاں آتا ہے لیکن چند قبضہ گروپوں نے چھپڑ پر حویلیاں اور مکانات تعمیر کر لئے ہیں اور مال مویشی باندھ کر مٹی ڈال کر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے گاؤں کا گندہ پانی نالیوں میں کھڑا ہونے اور بازاروں میں آنے سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ ہے صوبائی محتسب اعلیٰ نے اس درخواست پر تحریری فیصلہ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو چھپڑ صوبائی حکومت سے قبضہ گروپوں کو فوری بے دخل کرنے کا حکم دیا۔لیکن اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے اس حکم پر عمل کرنے کی بجائے چپ سادھ لیے اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!