تازہ ترینعلاقائی

پتوکی کےلوگوں کےمسائل حل کرنےکاحکم،ڈی ایس پی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں کی جامع مسجد ٹینکی والی میں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کا ایس ایچ اوز کو حکم۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روزجامع مسجد ٹینکی والی میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جبکہ کھلی کچری میں آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سن کر ڈی ایس پی پتوکی نے انہیں فوری طور پر حل کرنے کا ایس ایچ اوز کو حکم دیا بعد ازاں ڈی ایس پی نے صحافیوں و عوامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری ٹیم دن رات جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم انشائ اللہ بھائی پھیروسے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے اور اسی طرح ہر جمعتہ المبارک کو بھائی پھیرو کی ہر جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ پوری ایمانداری سے پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندھی کرے تاکہ پولیس آسانی سے جرائم پیشہ لوگوں کا بوریا بستر گول کرسکے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ بھائی پھیرو سردار محمد امجد ڈوگر نے کہا کہ جب سے میں نے سٹی تھانہ بھائی پھیرو کا چارج سنبھالا دن بدن جرائم پیشہ لوگوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے نامی گرامی بڑے ،بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر جیل کی کال کوٹھٹری میں بند کردیاہے اور اس وقت امن و امان کی صوت حال بہت بہتر ہوچکی ہے اس موقع پر شہریوں نے ایس ایچ او سٹی سردار محمد امجد ڈوگر کو علاقہ میں امن امان بحال رکھنے اوربے شمار دھندہ گیروں کو پکڑ کر مقدمات درج کرکے جیل بھیجنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  یونیک پارٹی کاخاتمہ ہوا چاہتاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker