شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سائلین کی سہولت کیلئے آئی جی کی ہدایت پر تحصیل پتوکی میں قائم مقام فرنٹ ڈیسک سسٹم مکمل ناکام

سائلین کی سہولت کیلئے آئی جی کی ہدایت پر تحصیل پتوکی میں قائم مقام فرنٹ ڈیسک سسٹم مکمل ناکام

پتوکی (تحصیل رپورٹر ) سائلین کی سہولت کیلئے آئی جی کی ہدایت پر تحصیل پتوکی میں قائم مقام فرنٹ ڈیسک سسٹم مکمل ناکام ۔سائلین کے لئے ایف آئی آر کا اندراج مشکل اور درد سر بن گیا۔دی گئی درخواست پر ایف آئی آر تو درکنا رصرف 24گھنٹے بعد میں موبائل پر بغیر تفتیش کے ہی درخواست خارج کر دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی میں قائم مقام فرنٹ ڈیسک کے عملہ اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر کا اندراج ناممکن بن گیا ہے۔ سائلین کو صرف طفل تسلیاں دیکر واپس بھجوا دیا جاتا ہے ۔چوری ڈکیتی اور دیگر واقعات کے خلاف دی گئی درخواستوں پر بغیر تفتیش کئے ہی درخواست دہندہ کو موبائل پر ہی درخواست کے دفتر داخل ہونے کا میسج بھیج دیا جاتا ہے ۔دوسری طرف اگر کوئی سائل متعلقہ پولیس کے خلاف درخواست دائر کرتا ہے تو اسے موجود ہ ایس ایچ او کی منظوری سے مشروط کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سائلین تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، شہر بچاؤ تحریک پتوکی کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، انجمن تاجران نشاط روڈ کے جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس، سٹی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم، نائب صدر میاں آصف سعیدنے ڈی پی او قصور او رآئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پتوکی میں موجود فرنٹ ڈیسک میں سائلین کو بہتر اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محرر اور ایس ایچ او کا عمل دخل فوری ختم کیا جائے تاکہ فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو بھی بحال کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:شہباز شریف کا پتوکی میں لورڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج آج ہو گا