تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:لائیوسٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں بھینس میلہ کے تمام انتظامات مکمل

پتوکی (تحصیل رپورٹر )بفیلو ریسرچ انسٹیٹوٹ پتوکی محکمہ لائیوسٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے بھینس میلہ2019ء میلہ کے تمام انتظامات مکمل ۔ملک بھر سے بھینس مالکان اپنے جانوروں کے ہمراہ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے پتوکی پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں بھینس میلہ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں مقابلہ دودھ اور مقابلہ خوبصورتی اور بریڈنگ بل کے پروگرام منعقد ہونگے۔یہ بھینس میلہ 20فروری سے شروع ہوگا اور اسکی افتتاحی تقریب 23فروری کو ہوگی۔چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے بتایا کہ 20سے زیادہ بین الاقوامی وفود بھینس میلہ میں شرکت کر رہے ہیں ۔نیلی راوی بھینس پنجاب سے اعلیٰ نسلوں کے جانوراور لائیوسٹا ک کے ماہرین اور ڈیری سے متعلقہ بریڈرز بھی میلہ میں شریک ہونگے۔بھینس میلہ میں اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو نقدانعامات اور ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button