شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ اوکی شراب کشید کرنے والے دس اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ اوکی شراب کشید کرنے والے دس اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پتوکی (تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کی شراب کشید کرنے والے دس اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔8ہزار لیٹر شراب برآمد۔6خواتین سمیت کئی منشیات فروش گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کو اطلاع ملی کہ عید پر فروخت کیلئے پتوکی کے نواحی گاؤں ٹبی چک20ڈھاریاں میں وسیع پیمانے پر دیسی شراب کشید کی جارہی ہے جو کہ انتہائی زہریلی اور مضر صحت ہے صدر پولیس پتوکی نے چوکی انچارج کے ہمراہ چھاپہ مارا تو دس اڈوں پر وسیع پیمانے پر شراب کشید کی جارہی تھی پولیس نے ناکہ بندی کرکے تمام اڈوں سے 8ہزار لیٹر شراب برآمد کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش اللہ دتہ اور اس کی 6لیڈی منشیات فروش ساتھیوں سمیت چودہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ نے ایس ایچ او صدر محمود الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بدنام زمانہ منشیات فروش عرصہ دراز سے شراب کشید اور مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے اور عید سے قبل وسیع پیمانے پر شراب کشید کی جارہی تھی گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف چوبیس سے زائد مقدمات پہلے بھی درج ہیں شراب کا دھندہ کرنے والے یہ ملزمان ڈائریکٹ کنڈے لگا کر واپڈا سے بجلی بھی چوری کر رہے تھے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف صدر پولیس پتوکی نے مقدمات درج کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل بھجواد یا ہے اس موقع پر سٹی پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، چوہدری افضل جٹ، خالد ورک، میاں جاوید اقبال، مقدر بوبی اور رضوان آسی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر پر بھارتی لشکر کشی کے 71سال