تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:امتحان میں نقل مافیاکی دیہاڑیاں لگانےکےخواب چکناچور،عملہ کودھمکیاں

پتوکی﴿سٹاف رپورٹر﴾پتوکی میںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحان میں نقل مافیا کے لمبی دیہاڑیاں لگانے کے خواب چکنا چور،نقل نہ کروانے پرامتحانی عملہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں،اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی میں قائم امتحانی سنٹر میں نقل مافیاکی طرف سے من پسند امتحانی عملہ تعینات نہ ہونے اور کھلم کھلا نقل کروانے سے انکارپر فرض شناس سپرنٹنڈنٹ اور امتحانی عملہ کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر نا معمول بنالیا۔نقل مافیا کی سرپرستی کر کے لاکھوں کمانے والے حسن محمد کلرک کا تعلق بھی اسی کالج سے ہی ہے۔کرپٹ کلرک حسن محمد نے خاتون سپرنٹنڈنٹ کو کہا کہ اگر میری مرضی کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اورنگران نہ رکھی تو پھر میں امتحانی سنٹر چلنے نہیں دوں گامیرے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔اور تمہیں میری بات نہ ماننے کا مزہ چکھا دوں گا۔بہتر ہے کہ میرے ساتھ لین دین کر لو۔اوپن یونیورسٹی کو اوپن ہی رہنے دو۔ خاتون سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ مجھے ایمانداری اور فرض شناسی کی سزا دینے کی سازشیں ہو رہی ہیں اعلیٰ حکام سے کارروائی اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:سرائے مغل پولیس ڈاکوؤں کی ساتھی بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker