تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:آرپی اوشیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ جمعہ کے دن کھلی کچہری لگائیںگے

پتوکی ﴿ نامہ نگار﴾آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ پتوکی میںجمعہ کے دن کھلی کچہری لگائیں گے ۔ پولیس کے متعلق عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کریں گے ۔ ایس ایچ او سٹی پتوکی نے عوام سے کھلی کچہری میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓآر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ 25 مئی بروز جمعتہ المبارک سہ پہر پانچ بجے جناح ہال پتوکی میںکھلی کچہری لگائیں گے ۔ڈی پی اوقصورسید خرم عباس بخاری، ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں ،پتوکی ،سرائے مغل اور بھائی پھیرو کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان بھی موقع پر موجود ہونگے ۔آر پی او شیخوپورہ رینج پولیس کے متعلق عوامی شکایات سن کر ان کا موقع پر ازالہ کریں گے ۔ ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر نصر اللہ بھٹی نے تحصیل پتوکی کے تمام تھانوں کے عوام سے کھلی کچہری میں شرکت کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں  باکسرمحمد وسیم عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker