تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: جعلی کرنسی کیس میں گرفتارملزمان سےمیرا کوئی تعلق نہیں ،رانا ممتاز

پتوکی﴿نامہ نگار﴾ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓمرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے 50سے زائد تاجر تنظیموں کے رہنمائوں حاجی محمد ارشد گولڈن ، شیخ محمد پرویز شاہد ، حاجی محمد اسلم ، حاجی منیر احمد ، میاں سر فراز احمد ، ملک محمد شفیق اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتوکی پولیس نے جعلی کرنسی کیس میں جن ملزموں کو گرفتار کیا ہے ان سے میرا یا مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ میرے خلا ف ایک اخبار نے حقائق کے منافی خبر شائع کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیںہے ۔ اس سلسلے میں اخبار کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس پتوکی نے جعلی کرنسی کیس کے سر غنہ ملزم عطا اللہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے کی کرنسی بھی برآمد ہو چکی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی کرنسی کے دھندہ میں ملوث ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کا محاسبہ ہو سکے ۔ مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے کہا ہے کہ میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے ہمارے ایک مخالف نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور انہوں نے ڈی آ ئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کاروائی کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈکیتی وچوری کی6مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور لاکھوں رو پے نقدی ،یورو،موٹر سائیکلیں ،لیپ ٹاپ ،گھریلو سامان وغیرہ لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker