تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:دس شرابیوں کامسجدپردھاوا،شہریوں کا شرابیوں کو سرعام کوڑےمارنے کامطالبہ

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾ دس شرابیوں کا مسجدپر دھاوا ۔ کپڑے دھونے سے منع کرنے پر مسجد کے خادم کومارمار کر ادھ موا کر دیا ۔ شہریوں کا شرابیوں کو سر عام کوڑے مارنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شراب کے نشہ میں دھت ملزمان ملک محمد زمان، ملک محمد نذیر، محمد اکرم اپنے سات شرابی ساتھیوں کے ہمراہ پتوکی ہلہ چوک میں قائم جامعہ مسجد ریاض الجنۃ میں گھس آ ئے اور مسجد میں آکر اپنے کپڑے دھونا شروع کر دئیے ۔ مسجد کے خادم محمد امین نے انہیں مسجد میں گندے کپڑے دھونے سے منع کیا تو ملزمان مذکوران نے ان پر دھاوا بول دیا اور مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔، وقوعہ کا سن کر ارد گرد سے شریف شہری آ گئے اور انہوں نے شرابیوں کے چنگل سے مسجد کے خادم کو رہا کرایا ۔ پتوکی کے عوامی ، سماجی حلقوں نے مسجدکا تقدس پامال کرنے پر سر عام کوڑے مارنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومتی دعوے ٹھس پتوکی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker