تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرکا دورہ

پتوکی ﴿نامہ نگار﴾ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن  یونیورسٹی لاہور میاں محمد اسلم  کا  گورنمنٹ کالج  برائے  خواتین پتوکی کے امتحانی سنٹر کا دورہ۔تفصیلی ریکارڈ چیک کیا۔طالبات سے مختلف سوالات کئے۔طالبات کو پرسکون ماحول میں شفاف طریقے سے امتحان دیتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار ،امتحانی عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ شگفتہ شاہین کوبوٹی مافیاکے خلاف ڈٹ جانے اور فرض شناسی پر شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ شفاف طریقے سے امتحان کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے تا کہ حقدار کو اس کی محنت کا صحیح پھل مل سکے۔ بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button