علاقائی

پتوکی: محنت کش کو قتل کرکےبیس ہزارنقدی چھین کر فرار

پتوکی (نامہ نگار)چار افراد بلاکر محنت کش کو ویرانے میں لے گئے،فائر مارکر قتل کر کے بیس ہزار نقدی چھین کر لےگئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی چونیاں روڈ پر واقع جامعہ محمودیہ کے قریب رہائش پزیر غریب محنت کش رشید احمد کو گزشتہ رات تین بجے چارنامعلوم افرادبلاکر ویرانے میں لے گئے اور وہاں اس سے گن پوائینٹ پر بیس ہزار روپے چھین کر فائر مارکر قتل کر دیا اور اسکی لاش پھینک کر فرار ہو گئے ۔مقتول کی بیوی جمیلہ بی بی کی درخواست پر تھانہ سٹی نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker