پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾نواحی گائوں کامونگل کے مسیحی خاندان کے پانچ افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔ معرف عالم دین محمد رمضان سیالوی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کامونگل کے مسیحی خاندان کے پانچ افرادنے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ۔ خاندان کے سر براہ نیامت مسیح کا اسلامی نام محمد اصغر ولد سجن مسیح ، انکی بیوی منور بی بی کا اسلامی نام غلام فاطمہ زوجہ محمد اصغر، بیٹے اکرم مسیح کا اسلامی نام محمد اکرم ولد محمد اصغر ، دوسرے بیٹے بابر مسیح کا نام محمد اسلم ولد محمد اصغر اور تیسرے بیٹے اکبر کا اسلامی نام محمد اکبر ولد محمد اصغر رکھا گیا ۔ دعا کراتے ہوئے دعا کراتے ہوئے مولانا محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مذکورہ خاندان کو دین او ر دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور اسلام پر قائم رہنے کی استقامت عطا فرمائے ۔