تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:اسسٹنٹ کمشنر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کےپر اظہار افسوس

پتوکی﴿نوید بھٹی سے﴾مقامی صحافی ، ایڈووکیٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کے گھر گلشن سبحان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے خلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا پریس کلب پتوکی کے صدر مدثر چوہدری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سینئر صحافیوں حاجی شاہد قیوم ٹیپو، محمد جاوید سہوترا، چوہدری اکبر خاں میوئ ، شیخ محمد فاروق ، خالد لطیف گھمن، رائو غلام مصطفےٰ ، عمران حسین،، سعید احمد طاہر، سید بابر شاہ، طارق شہزاد، سید نسیم کشمیری، جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ، انجمن تاجران ودوکانداران کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طارق رضا شاہ، مرکزی صدر شیخ سعید احمد سرپرست اعلیٰ شیخ محمد اقبال ننھا، چیرمین بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما باؤ شیخ محمد ایوب سابق چیرمین بلدیہ پتوکی، مرکزی جمیعت اہلحدیث پتوکی کے امیر مولانا حافظ عبدالمنان کاشف ، الخیر ویلفیر سوسائٹی کے صدر محمد شاہد جاوید، انجمن بھٹہ یونین صدر آس محمد، جنرل سیکرٹری ملت ویلفیر سوسائٹی محمد عاصم اور دیگر عوامی ، سماجی ، مذہبی، صحافتی ، وکلا، طلبا تنظیموں کے قائدین نے بھی خطاب کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ۔ مقامی صحافی اظہر الحق، احسان الحق ایڈووکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسنین کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،DPO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker