تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:کرپٹ لوگ ڈاکٹرارسلان کو بدنام کرکے چیف جسٹس کو دباؤ میں لانا چاہتےہیں

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾کرپٹ لوگ ڈاکٹر ارسلان کو بدنام کر کے چیف جسٹس کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں ۔ آزاد عدلیہ کے لئے قربانیاں دینے والے ہزاروں وکلا چیف جسٹس کے ساتھ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری پتوکی بار چوہدری دلشاد صادق ایڈووکیٹ نے چیر مین پریس کلب سرائے مغل رانا انتظار اسلام کی دیار حرم کے عمرہ کے بعد واپسی پر صحافیوں اور معززین کو دی گئی دعوت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دلشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو بے نقاب کرکے قوم کو اُمید کی کرن دکھائی ۔ اب آ زاد عدلیہ ہی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے مگر کرپٹ لوگوں نے گٹھ جوڑ کر کے چیف جسٹس کے بیٹے پر الزامات لگا کر چیف جسٹس کو دبائو میں لانے کی کوشش کی ہے ۔ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو کٹہرے میں لا کر حضرت عمر فاروق (رض) کی یاد کو تازہ کیا ہے ، تمام وکلا چیف جسٹس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پتوکی بار میں چیف جسٹس کی حمایت کی قراد دار لا کر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل: پریس کلب سرائے مغل کے عہدیداروں کی حلف برداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker