تازہ ترینعلاقائی

پتوکی :لبیک فاؤنڈیشن کے سوشل کام قابل دید ہیں چوہدری عبدالجبار

پتوکی﴿نامہ نگار﴾چونیاں اور پتوکی کے نواحی گائوں حسین خانوالا چک نمبر8 کی فلاحی تنظیم لبیک فائونڈیشن کی پانچویںسالانہ کانفرنس گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کا مقصد سال بھر کے فلاحی کاموں کی کارکردگی لوگوں کے سامنے پیش کرنا اورنوجوانوں کے اندر خدمت خلق کے جذبے کو بیدار کرنا تھااس پُر وقار کانفرنس کے مہمان خصوصی انصاف ٹریڈر پتوکی کے ڈائریکٹرجناب چوہدری عبدالجبار صاحب، چوہدری محمد اسلم صاحب،اور عبدالقیوم بھٹی صاحب تھے،جبکہ مقرر عتیق اللہ عمر،پروفیسر اکرام الحق،ناظم سردار محمد یٰسین،ماسٹر سلیم رُستم،اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔فائونڈیشن کے صدر محمد اشفاق نے اپنے خطاب میں فائونڈیشن کی سالانہ کارکردگی کے حوالے بتایاکہ گائوں میں 3 مختلف فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے،غریب طالبعلموں کیلیے فری تعلیم کا بندوبست کیا گیا،مستحق غریب لوگوں کی بیٹیوں کی شادی پرجہیز کے لیے تعاون کیا،32 غریب حقدار گھرانوں میں سحری وافطاری کا راشن دیا گیالوگوں کی تفریح اور نوجوانوں جسمانی نشوونما کے لیے سپورٹس فیسٹیول منعقد کروایا،اور دیگربہت سے سوشل کاموں کو لبیک فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سرانجام دیا گیا صدر نے آئندہ منصوبہ جات میںگائوں میں ایمبولینس کی سہولت دینے کیلیے فائونڈیشن کی طرف سے کوشش جاری رکھنے کا اعلان کیامہمان خصوصی چوہدری محمد اسلم نے فائونڈیشن کے ان کاموں کوسراہتے ہوئے پچاس ہزار روپے اور عبدالقیوم بھٹی نے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔جبکہ ڈائریکٹر انصاف ٹریڈر چوہدری عبدالجبارنے گائوںمیں ایمبولینس کی سہولت کے لیے اپنی خصوصی کاوش کی یقین دہانی کروائی جس پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا لبیک فائونڈیشن کی اس کانفرنس کے لیے علی فائبر کیبل اورماسٹر بیگ ہاوس نے خصوصی تعاون کیا۔آخر میں پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے

یہ بھی پڑھیں  آج کا انسان اتنا مصروف کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker