تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:جوسیاستدان نبیﷺ کی حُرمت کےبارے بات کرے گا وہی ہماری آنکھوں کاتاراہوگا:امیرحمزہ

پتوکی (شہزاد رحمت سے)گستاخ خانہ فلم کے خلاف پتوکی میں جماعت الدعوتہ کے زیر اہتمام حُرمت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مذہبی اور ٖفلاحی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس پُر وقار کانفرنس کے مہمان خصوصی جماعت الدعوتہ کے مرکزی رہنماء اور سینئر صحافی محترم جناب امیر حمزہ صاحب تھے ان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع قصور حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ،امیرجماعت الدعوتہ پتوکی مُنیر بھائی ،امیرجماعت الدعوتہ ضلع اوکاڑہ محمد منظور ،امیر اہلحدیث ضلع قصور محمد شفیع،قاری خالد مجاہد، قاری نور محمد شاکر،صدر انجمن تاجران پتوکی ، پریس کلب حسین خانوالا،پتوکی کے صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔محترم امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ حُرمت رسولﷺ کی ریلیوں اور جلسوں میں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھراؤاور بدامنی رحمان مَلک کے کہنے پر کی گئی اور اس کا الزام مذہبی تنظیموں پر لگا دیا گیامیں سپریم کورٹ سے اس بارے استدعا کرتا ہو ں کہ رحمان مَلک کے خلاف بنچ تشکیل دیا جائے اور مجھے بھی اس میں بُلایا جائے تاکہ میں عدالت کو اس کے خلاف سارے ثبوت فراہم کرو،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں اور ایجنسیوں کی صورتحال یہ ہے کہ کراچی اور دیگر بدامنی کے مقامات سے اب تک یہ دہشت گرد کے کسی سرغنہ کو نہیں پکڑ سکی اور حکمرانوں میں سے وہی ہماری آنکھوں کا تاراہوگا جو نبیﷺ کی حُرمت کی بات کرے گا جس نے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی عبرتناک موت اس کا مقدر بن گئی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ا ن کافروں کے سروں پر انہی کے جوتوں سے ماریں گے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے چور کا ایک سا تھی موقع پر پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker