تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ووٹر 11مئی کو گھروں سے باہر نکلیں، اقبال بٹ

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ نے کہا ہے کہ ووٹر 11مئی کو گھروں سے باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران محلہ رضا آباد ، محلہ ملک پورہ ، برف کارخانہ روڈ، مدینہ کالونی ، پرانی منڈی سمیت 15سے زائد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 141میں رانا محمد اسحا ق خاں اور حلقہ پی پی 182میں محمود انور چوہدری مسلم لیگ کے نامزد امیدوار ہیں ۔ ان کو ووٹ دیکر کامیاب کریں ۔ تاکہ وہ اسمبلیوں میں جاکر آپکے حقوق کا تحفظ اور آپ کے مسائل حل کروا سکیں اس موقع پر عمران شاہد بٹ سابقہ ناظم ، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید، مدثر بٹ، اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ورشپ ڈسائپلز آرگنا ئزیشن کی جا نب سے نجی ہوٹل میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے غم میں تقریب کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker