پاکستانتازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل کے تین پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے بعد پولیس اور فوج کو طلب کرنا پڑا

pattokiسرائے مغل کے تین پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے بعد پولیس اور فوج کو طلب کرنا پڑا ۔ایک پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ ن کے سپوٹر خواتین سے خود مہریں لگواتے رہے مجموعی طورپر پولنگ پر امن رہی۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں صبح ٹائم سولہ فیصد رہی مگر تین بجے کے بعد ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ ووٹرز کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہی ۔ کئی جگہ پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آئے ۔ گرلز سکول 25میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز ووٹر ز کو باہر مہریں لگانے پر مجبور کرتے رہے ۔ گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ہنجرائے خورد میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ حالات سنگین ہونے کی وجہ سے فوج طلب کرنی پڑی ۔ آدھ گھنٹے بعد پولنگ دوبارہ شروع کی گئیں ۔گورنمنٹ پرائمری سکول گوپے را میں بھی پولنگ کے دوران گڑبڑھ کی وجہ سے پولنگ بند رہی ۔ آدھے گھنٹے بعد پولنگ بحال کی گئیں ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے الیکشن کے عملے کو اور ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

یہ بھی پڑھیں  لاہور: بلوچستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 9 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker