تازہ ترینعلاقائی

محکمہ نہرنے پانی چوری کرنے والے پچاس کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل۔محکمہ نہر نے رات کے وقت پانی چوری کرنے والے پچاس چھوٹے چھوٹے کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔نہر وں سے دن دیہاڑے پانی چوری کرنے والے با اثرجاگیر داراور بڑے زمیندار آزاد۔تفصیلات کے مطابق محکمہ نہر کے ایس ڈی او اور کسان کمیٹی کے ممبر نے تھانہ سرائے مغل میں رات کے وقت راجباہ نیاز بیگ اور راجباہ تاراگڑھ سے پانی چوری کرنے والے پچاس سے زائدچھوٹے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔جبکہ انہی نہروں سے با اثر جاگیردار محکمہ نہر کے افسران سے مک مکا کرکے دن دیہاڑے نہروں کے کنارے توڑ کر پانی چوری کرتے ہیں اور انہی بااثرپانی چوروں کی وجہ سے ٹیلوں پر واقع ایک وسیع علاقہ پانی نہ ملنے سے بنجر ہورہا ہے مگر محکمہ والے ان مگر مچھوں کو ہاتھ نہیں ڈالتے۔کسان بورڈ سرائے مغل کے رہنما رحمت اللہ اور دیگر چھوٹے کاشتکاروں نے کہا ہے محکمہ بڑے بڑے پانی چوروں کو پکڑے تاکہ ٹیلوں پر واقع ہزاروں کاشتکاروں کو پانی مل سکے۔رہنما نے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کابھی مطالبہ کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:مقامی صحافی سے موٹروے پولیس کی بدتمیزی، تھانے میں بند کرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker