تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نواحی گاؤں دلو ملتانی میں 4روز سے بجلی بند ہونے پرمکینوں کااحتجاج

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سراٗئے مغل ۔نواحی گاؤں دلو ملتانی میں چارروز سے بجلی بند ہونے پر مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں دلو ملتانی میں میں چار روز سے بجلی بند ہونے سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ لوگوں کو روزے رکھنے اور افطار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ان گاؤں میں کربلا کا سما ں ہے ۔ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں اور تراویح ادا کرنے والوں کو وضو کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ۔ گزشتہ روزسینکڑوں لوگ جلے ٹرانسفارمر کے قریب جمع ہو گئے اور واپڈا کے خلاف زبردست نعرے بازی شروع کر دی ۔ مظاہرین میں شامل چوہدری امجد نے بتایا کہ چار روز سے ہم واپڈا دفاتر کے درمیان دھکے کھا رہے ہیں مگر ہماری کوئی نہیں سنتا۔اگر ہماری بجلی چالو نہ کی گئی تو ہم واپڈا دفاتر کے باہر دھرنے دیکر احتجاج کریں گے

یہ بھی پڑھیں  جمبر: 24گھنٹے گزرنے کے باوجود ملتان روڈ پر ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker