تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:شادی شدہ خاتون نےآشنا کے ساتھ ملکر اپنے خاوند کیخلاف تنسیخ نکاح کا دعوی کردیا

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) شادی شدہ خاتون نے آشنا کے ساتھ ملکر بیرون ملک مقیم اپنے خاوند کو اندھیرے میں رکھ کر تنسیخ نکاح کا دعوی کر کے نہ صرف ڈگری حاصل کر لی بلکہ ہر ماہ باقاعدگی سے خرچہ بھی وصول کرتی رہی فراڈ کا علم ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون او ر اسکے آشنا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی طالب حسین جو جدہ سعودی عرب میں مقیم ہے کی شادی نواحی گاؤں دیو سیال کی رہائشی ارشاد بی بی سے سات سال قبل انجام پائی ۔تھوڑے عرصے کے بعد طالب حسین واپس جدہ چلا گیا اور باقاعدگی سے اپنی بیوی کو خرچہ بھیجتا رہا جب کہ مذکورہ خاتون نے اپنے خاوند کی غیر موجودگی میں اپنے آشنا سے ملکر کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر دیا اور ڈگری حاصل کر لی اور اسی دوران وہ ہر ماہ اپنے خاوند سے خرچہ بھی وصول کرتی رہی فراڈ کا علم ہونے پر پولیس نے بیرون ملک مقیم طالب حسین کے بھائی محمد اسلم کی درخواست پر ارشاد بی بی ، محمد عباس ، اور محمد سلیم کے حلف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے دوسری طر ف فراڈ کا علم ظاہر ہونے پر خاتون نے اپنے بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں  بڑی عید کی خوشیاں،عید کے رنگ ،سب کے سنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker