تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سرائے مغل پولیس ڈاکوؤں کی ساتھی بن گئی

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل پولیس ڈاکوؤں کی ساتھی بن گئی ۔مدعی چار ماہ سے پولیس دفاتر کے درمیاں دھکے کھا کھاکر فٹ بال بنا رہا ۔ مگر پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے سے گریزاں ہے ۔ میری بیٹی کا لاکھوں روپے کا جہیز برآمد کرایا جائے وگرنہ تھانہ سرائے مغل کے باہر خود سوزی کر لوں گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق چار ماہ قبل چار مسلح ڈاکوؤں نے سرائے مغل کے نواحی گاؤں پسین چک 47کے رہائشی انور کے گھر گھس کر اُس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر دس لاکھ روپے مالیت کا بچی کا جہیز کا سامان لوٹ لیا ۔ پہلے تو کئی دن مدعی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ سرائے مغل کے دھکے کھاتا رہا ۔ بالا آخر مقدمہ نمبر 52/13درج کر لیا گیا مگر چار ماہ گزر جانے کے باوجود سرائے مغل پولیس ڈاکوؤں کو ٹریس نہیں کر سکی ۔ بالاآ خر اپنی مدد کے تحت مدعی نے ایک ملزم وقاص کو شناخت کر لیا اور پولیس کو اُسے گرفتار کرنے کا کہا ۔ ملزم پولیس کے سامنے دندناتا پھر رہا ہے مگر پولیس ملزم کوپکڑنے سے گریزاں ہے ۔ مدعی مقدمہ نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ سابقہ ڈی پی اوقصور نے تفتیشی افسر کو ڈاکو پکڑنے کا کہا مگر سرائے مغل پولیس ڈاکوؤں کی طرف دار بن چکی ہے اُس نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ سرائے مغل پولیس کی زیادتی کا سخت نوٹس لے کر ڈاکو کو گرفتار کر کے میری بچی کا جہیز برآ مد کرایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button